26 اکتوبر، 2015، 9:52 PM

پاکستان میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 270 افراد جاں بحق

پاکستان میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 270 افراد جاں بحق

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں زلزلے میں اب تک 270 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں زلزلے میں اب تک 270 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8.1 محسوس کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز اسلام آباد، لاہور، سوات، مالا کنڈ اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں تھا، زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر آ گئے پاکستان کے علاوہ  افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ افغانستان میں 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

News ID 1859131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha